عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد// آزادی کا مطلب ذمہ داریاں اور اختیارات دونوں ہیں۔ جس دن ہم نے سمجھ لیا کہ ہماری اختیارات کیا ہیں اور ہماری ذمہ داریاں کیا ہے ، تو ہم ایک بہترین معاشرتی توازن قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کیا۔وہ آج یونیورسٹی کیمپس میں رسمِ پرچم کشائی انجام دینے کے بعد تقریر کر رہے تھے۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر عبدالعظیم، پراکٹر بھی موجود تھے۔ پروفیسر سید عین الحسن نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کا حصول آسان کام نہیں تھا۔ بہت سے لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ ہندوستانی فطرتاً امن پسند واقع ہوئے ہیں۔ اس لیے انہوں نے عدم تشدد سے کام لیا۔ جس کے باعث جو غاصب قابض تھے ۔