عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد// ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ایم ٹیک پارٹ ٹائم میں داخلوں کے لیے درخواست طلب کی ہیں۔ بی ای اور بی ٹیک کامیاب امیدوار داخلے کے لیے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ایم ٹیک کا یہ کورس تین سال کے دورانیہ پر ہوگا، جس میں جملہ 30 نشستیں دستیاب ہیں اور اس کی فیس کا ڈھانچہ سیلف فاینانسنگ موڈ میں ہوگا۔ کورس میں داخلہ کے لیے درخواستیں آن لائن پورٹل پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 اگست ہے۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔