حیدرآباد// شعبۂ فارسی و مطالعات وسط ایشیا، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی ریگولر کورس میں داخلوں کے لیے برسر موقع داخلہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ کے بموجب ایم اے فارسی صدر دفتر حیدرآباد، سٹیلائیٹ کیمپس لکھنو اور بڈگام سری نگر میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ جنہوں نے پہلے فارسی یا کسی دیگر مضمون میں داخلہ کے لیے درخواست داخل کی تھی لیکن کسی وجہ سے داخلہ نہ ملا ہو اب وہ اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ وہ نئے طلبہ بھی جو مانو میں داخلہ کیلئے اہل ہیں لیکن کسی وجہ سے پہلے داخلہ فارم داخل نہیں کیا تھا اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوے اس مرتبہ داخلہ کیلئے درخواست داخل کر سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کے لیے پورٹل 22 تا 27؍ جولائی کھلا رہے گا۔ امیدوار کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ شعبہ کیمپس میں صبح10 بجے تا شام 5 بجے شام شخصی طور پر رپورٹ کرنی ہوگی۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 31 جولائی کو جاری ہوگی اور طلبہ کو 2 اگست تک فیس داخل کرنا ہوگا۔
تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر موجود ہیں۔
اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی کیلئے برسر موقع داخلے
