Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

اردو کی حفاظت ناگزیر اُس کی صحت بھی لازمقسط(۲)

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 29, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
اردو کی حفاظت، اُس کے فروغ اور اس کی اشاعت کے سلسلے میں جو سنگین کو تاہی بلکہ مجرمانہ غفلت ہم میں سے تقریباِِ ہر طبقے سے یقینی طور پر سرزد ہورہی ہے اُس کی ایک ناقابل انکار ہماری یہ ورش بھی ہے کہ جہاں ہم خود اردو کے استعمال اور اُس کو اپنانے میں مکمل طور پر مختار و مجاز ہیں۔ وہاں بھی ہم اردو سے اعراض و احتراز کی نہ ٹوٹنے والی رسی سے اپنے آپ کو باندھ کر رکھتے ہیں اس کی ایک المناک مثال ہمارے سائن بورڈ ہیں۔ ہمارے تعلیمی ادارے ، تجارتی فورم، ادبی مراکز، طبّی سہولیات مہیا کرنے والے سینٹراور عام دکاندار سائن بورڈ ضرور لگاتے ہیں مگر اکثریت بلکہ تقریباََ ننانوے فیصد بورڑ اردو کے بجائے انگریزی میں ہوتے ہیں۔ اگر ہمارے بازاروں کی ہر دُکان پر ہمارے کام ، تعلیمی، طبی،تجاری مراکز اور دفاتر میں یقینا یہی محسوس ہوگا کہ اُردو رواں دواںہے۔ غرض کہ تعلیمی ادارے کے گیٹ پر اردو سائن بورڈ آویزاں ہوں تو کیا منظر ہوگا۔۔۔۔، ہر کلاس روم کے دروازے پر، ہردکان کے فرنٹ پر اور سڑکوں میں نصب ہونے والے مقامات محلوں اور علاقوں کے نام ظاہر کرنے والے سنگ میل پر اگر خوشخط اردو میں نام لکھے جائیں تو اردو کے مرجھائے ہوئے شاہ بلوط پر کچھ نہ کچھ ہریالی ضرور آجائے گی۔
ہماری غفلت، بے حسی اور تعمیری فکر و احساس کی قلت کی بنا پر یہ خدشہ ہے کہ اس طرح کی اپیل کتنے ہی درد اور اصرار سے کی جائے مگر وہ صدا بصحرا ہی ثابت ہوسکتی ہے۔ مگر پھر بھی کسی فقیر کا کام صدا لگانا ہے۔ اس لئے بڑی دردمندی، بہت دلسوزی اور نہایت لجاجت سے یہ استدعا ہے کہ اردو کے فروغ کے لئے ایک یہ کام ضرور بالضرور کیا جائے کہ ہر دکاندار جب بورڈ لکھوائے تو خوبصورت رسم خط کے ساتھ اردو میں لکھوائے۔ بے شک انگریزی میں بھی پہلی یا دوسری سطر لکھوانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
جموں کشمیر بینک تو یہاں ہی کے لوگوں کا ایک کامیاب اِدارہ ہے۔ اس کے ملازمین افسران سے لے کر نچلی سطح کے ملازمین سبھی کم و بیش اُردو خواندہ ہیں اور خریدار بھی اس سے مختلف نہیں۔ اس لئے بنک کی ہر شاخ پر جو سائن بورڑ لگائے جاتے ہیں اُن پر انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی لکھا جائے، اور اس کے لئے یہ بات بطور استدلال کے کافی ہے کہ ریاستی زبان اگر اردو رہے تو کسی کو اعتراض کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
اسی طرح تمام تعلیمی ادارے، چاہے وہ پرائیوٹ سکول ہوں ، کوچنگ سنٹر ہوں یا صبح و شام کے مکاتب ہوں یا دینی مدارس ہوں، اردو میں لکھے گئے بڑے سائن بورڑ اور جگہ جگہ اردو میں پر کشش رسم الخط میں لکھی گئی تختیاں آویزاں کریں تو احیاء کی یہ کوشش مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔ اس لئے یقینا اردو کی اشاعت کا ایک ماحول بنے گا۔ اسی طرح ٹریڈ سے وابستہ ادارے، فیڈیشن اور ہر جگہ کا بیوپار منڈل ایک سرکیولر جاری کریں کہ تمام دکاندار اردو میں سائن بورڑ لگائیں۔ اگر اس مفیدو
 مو ٔثر اور نتیجہ خیز تجویز پر عمل پا یا گیا، چاہے محدود سطح پر ہی سہی، تو اس کے اثرات و ثمرات ضرور روشنی کی ایک کرن بن سکیں گے۔
اردو کے صحیح املاء، درشت انشاء اور فصیح جملوں کے جاننے کے لئے آج ذیل کا جدول دوسری قسط کے طور پر پیش خدمت ہے۔
اس سے پہلی قسط پر بے شمال قارئین کے تاثرات اور استفادہ کرنے کے احساسات سے مزید حوصلہ اور ہمت پیدا ہوئی۔ اس لئے یہ سلسلہ جاری رکھنے کا اصرار بھی ہوا اور اس بنا پر ارادہ بھی ہے۔
 
غلط جملے
 
صحیح جملے
اُس نے سر خم تسلیم کیا
 
اُس نے سر تسلیم خم کیا
بے فضول باتیں کرنا وقت کا ضائع کرنا ہے
 
فضول باتیں کرنا وقت ضائع کرنا ہے
ہم سب بخیر و عافیت سے ہیں
 
ہم سب بخیر و عافیت ہیں
در حقیقت میں وہ بیمار ہے
 
درحقیقت وہ بیمار ہے
آج میں نے سکول جانا ہے
 
آج مجھے سکول جانا ہے
اُس نے میری خیر خیرت پوچھی
 
اُس نے میری خیر وعافیت پوچھی
اُس کی روح عنصری قفس سے پرواز کر گئی
 
اُس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی
رات میں دروازے کو بند کرنا چاہئے
 
رات کو دروازہ بند کرنا چاہئے
اُف موسم کتنا پُر کیف ہے
 
آہا موسم کتنا پُر کیف ہے
تم میرے بر خلاف زبان مت کھولو
 
تم میرے خلاف زبان مت کھولو
ماہ رمضان کا مہینہ عبادت کا مہینہ ہے
 
ماہ رمضان عبادت کا مہینہ ہے
میں ان دیکھے مکان کے بارے میں کیا کہوں
 
میں بن دیکھے مکان کے بارے میں کیا کہوں
وہ برلب سڑک کے کنارے رو رہا تھا
 
وہ برلب سڑک رو رہا تھا
اپنے والدین کو میرا سلام بولنا
 
اپنے والدین سے میرا سلام کہنا
آپ تشریف لائو
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?