عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد//اردو میں اعلیٰ تعلیمی نصابی کتب کی تیاری، حکومت ہند کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو دی گئی ایک بڑی ذمہ داری ہے جسے پروفیسرسید عین الحسن وائس چانسلر کی قیادت میں بحسن و خوبی نبھایا جائے گا۔ پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار اردو یونیورسٹی نے کہا کہ تربیت کا دور مکمل ہورہا ہے اور ہمیں تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں شریک تقریبا60 مصنفین میں اسناد کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد نے مزید کہا کہ بی بی ایس اردو کے تحت نصابی کتب کی تیاری کے پراجکٹ کا حصول مانو کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ اس پروجیکٹ کے ذریعہ حکومت ہند اور یوجی سی نے نہ صرف وائس چانسلر اور اردو یونیورسٹی پر بلکہ تمام اردو جاننے والوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔