Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

اردو زبان وادب اور مستقبل ؟ فہم و فراست

Towseef
Last updated: July 22, 2024 11:24 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

منظرؔر خیامی

اردو ادب کی پھلواری میں فرایضِ فکرکی آب یاری اور اس کی ارتقائی منزلوں کی تعمیرات میں اصحابِ عقل و خرد اور وسیع الفہم و اہل ادراک کی جدوجہد و مسلسل علمی، قلمی محنت ہی کی مرہونِ منّت ہے ۔انھیں راقم خیرِ خامہ اورزیبِ قرطاس کہتا ہے ۔ان کے لیل و نہار عشقِ علم و ہنر کی ترویج وترقی کے لیے حروف و الفاظ کے لیے وقف ہیںبلکہ ان کا یہ قابلِ سراہنا مستقل وطیرہ ہے۔ایسے صاحبان کی تصنیفات، تالیفات اور مقالات میں سامانِ استفادہ کی کمی نہیں ہوتی ۔بشر طے کہ طبقہ ٔجدید کتب و نگارش سے شغف بھی رکھتا ہو ۔آج کل ہم اور آپ دیکھتے ہیں ۔ادب میں زبردستی دخل رسائی بھی بے کمالی کے ساتھ حصولِ شہرت کی دھمالی میں مبتلا ہے ۔کچھ نو آورد تو جبراً لائی ہوئی یا اتفاقاً آئی ہوئی شے کی طرح ہوتے ہیں ۔جو اس علم و ادب کی پھلواری کو بھی فتنہ و فساد اور جبری مسائل کی ایجاد کے لیے میدانِ کار زار کی طرح استعمال کرتے ہیں ۔علم و ادب ان کا نہ مزاج ہے نہ ہی رجحان اور جب بھی ان سے ہم کلامی کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے ہم تو بس شوقیہ قلم چلاتے ہیں ۔جب کہ خالص شوقیہ کے تقاضے اور ہو سکتے ہیں ۔اس طرح کے جواب کے پیچھے مقصد کچھ اور ہو سکتاہے ۔مگر اس جواب کا بھی جواب یہ ہے کہ ہرکام ابتدا میں شوقیہ ہی ہوتا ہے،مگر شوقیہ شغل کے اپنے بھی اصول ہوتے ہیں ۔
جب کہ اوائل مشق میں انھیں اپنے قدیم وجدید یا ہم عصر مصنفین کی تصنیفات و تالیفات اور مقالات کے مطالعہ پہ وقت صرف کرنا چاہیے ۔نہ کہ دوسروں کی واردات میں اپنے تعصبانہ مفادات کی تلاش ۔افسوس یہ ہے کہ ایسے نوآورد ادب کے مفہوم سے ہی کما حقہ واقفیت حاصل نہیں کرتے،بلکہ نابلد ہی رہتے ہیں ۔لہٰذا کونے کھدرے سے اچھے خاصے سفیرِ علم و ہنر پہ سنگ باری کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ۔حالانکہ اس میدان میں سنگ وہ اُٹھاتے ہیں جو علم کے نادار اور عقل کے تنگ ہوتے ہیں ۔فن کاری اخلاص، خلوص، لحاظ، تعظیم و تکریم اور شعور سے شناسائی تک نہیں رکھتے، نہ ہی ان الفاظ کا عمیق پن جانتے ہیں ۔سطح پہ شناوری کے بھی خوگر نہیں ہوتے۔لہٰذا ایسے نام نہاد وطیرے والے اپنا محاسبہ بھی نہیں کرتے ۔انھیں تو ڈھٹائی سے مخالفت کرنا بھی نہیں آتا مگر خوامخواہ کمر بستہ نظر آتے ہیں ۔
مشق و مزاولت کی بجائے اس کی اُس کی کم زوری کی تلاش میں رہتے ہیں ۔گروہ بندی سے تانا شاہی کرنا شان سمجھتے ہیں ۔نہ مطالعہ کی لت، نہ ہی گھر میں چند کتابیں نہ ہی ایک کوئی لغت، ایسے میں دیکھا جائے تو ایسوں کا احساس بھی عجیب المیاتی قسم کا ہےجو خود ان کے لیے ہی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔
لہٰذا آج کے رہنماوں کے لیے بھی یہ سمجھنا مشکل ہوا ہے کہ یہ معمّار ہے یا کوئی عجیب سا استعارہ کہ جس میں حقیقت کا کہیں عکس نہ مجاز کی کوئی چھاپ ہے ۔نقل کا عالم بھی یہ ہے کہ گویا مصوری خالص تشابہ ہے ۔اگر بدلتے ایّام کے ساتھ یہی اصول رائج رہیں گے تو بھلا ادب پنپنے کی بجائے زوال پذیر ہوگا یا نہیں، یہ سوال سب کا ہے اور ہر ایک کے لیے ہے ۔ہمارا خیال یہ ہے جب تک ہرعلاقائی معتبر و قدرتی عطا کے جیالے اپنے اپنے حلقے اور علاقے میں کوئی ٹھوس تحریک نہیں چلائیں گے، مستقبل قریب میں زبان کا معیار پست اور ادب مزید بے ڈھب ہوگااور اس رویے سے سیدھا سیدھا نقصان اردو کا ہی ہوگا ۔یہ مستقبل کے معمار اگر ادب کی عمارت کی مہارت سے نو خیزی یا نو تعمیری کا ہنر نہیں جانیں گے ہر فصیل کم زور ہوگی اورنفرتوں کی بڑھتی آندھیوں کے مقابل اپنا وجود قایم نہیں رکھ پائے گی ۔بہتر یہ ہے کہ اپنے شہر، قصبات کی تنظیمیں و مقامی ادارے اس تعلق سے کا م کریں گے تو ہی زبان و ادب کو فایدہ ہوگا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

تعلیم و ثقافتکالم

اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں حقائق

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

تعلیم پر فحاشی کا افسوس ناک سایہ! | بے حیائی اور بداخلاقی فروغ پارہی ہے فکروادراک

July 8, 2025
تعلیم و ثقافت

ہماری تعلیم آج بھی موسم کی محتاج کیوں؟! | مستقبل کے لئےچھٹی نہیں، تیاری چاہئے

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?