جموں //جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے ارجن وِہار کنجوانی میں گلی کوچوں اور ڈرینوں کے کام کا آغاز کروایا جس پر 8.80 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت آنے کا اندازہ ہے ۔ سپیکر نے اس موقعہ پر لوگوں کے ساتھ بات کر کے اُن کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ سپیکر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کو بہتر سے بہتر خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ ریاست میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ سمقامی لوگوں نے اس علاقے میں ترقیاتی پروجیکٹ عملانے کیلئے سپیکر موصوف کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد میں سپیکر موصوف نے 12 کروڑ روپے کی لاگت سے بندھو رکھ کو بشناہ سے جوڑنے والے پُل کی تعمیر کے کام کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔