نئے تعینات ٹیچر نے بائیو کی اپنی پہلی کلاس میں ہی طلبا کو اپنا گرویدہ بنا لیاتھا۔ دوسری کلاس میں اس نے نامیاتی ارتقا (EVOLUTION) پر مباحثہ کیا اور انھیں اس پر اپنی رائے اور تبصروں کا موقع دیا۔
دیکھو ان سب شواہد سے یہ اب بالکل واضح ہو چکا ہے کہ ہم انسان، یا یوں کہہ لو کہ زندگی اپنی موجودہ شکل کوپہنچنے سے پہلے کئی مرحلوں سے گزری ہے۔ اس طرح انسان جانور کی ترقی یافتہ شکل ہے اور پیچیدہ ساخت اور چالاک جانور، سادہ اور کم عقل جانوروں کی ترقی یافتہ شکل۔
ایک بچہ جو ابھی تک صرف غور سے سن رہاتھا، پہلی بار کچھ پوچھنے کے لئے کھڑا ہو گیا، ’’سر یہ اِرتقا رِیورس (Reverse)نہیں ہوسکتا ؟‘‘