Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ارتداد۔ اسباب اور تدارُک معاشرہ

Towseef
Last updated: March 29, 2023 12:00 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

فرحان بارہ بنکوی
اسلام ایک ایسا نظامِ حیات ہے، جس نے مختلف شعبہ ہا ئے زندگی اور تمام مراحل کے لیے دستورالعمل تیار کیا ہے۔ بہتر زندگی گزارنے اور فطرت کے مطابق عمر بسر کرنے کے لیے واضح ہدایات دیں اور سیدھا راستہ دکھایا ہے۔ دینِ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے اور اس میں ہر گوشۂ حیات کے لیے روشن طریق، واضح اور معتدل احکام موجود ہیں۔ مذہبِ اسلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میں تمام چیزوں کی اور ہر پریشانی کے لیے احکام اور راہِ نجات موجود ہے۔
جب چودہ سو سال قبل محمد عربیؐ نے دین کی دعوت دی، تو بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کیا اور جاں نثارانِ رسولؐ میں شامل ہوئے اور بہتوں نے اسلام کی دعوت کو قبول نہیں کیا اوروہ اسلام کی حقانیت سے دور رہے، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوئے، جنہوں نے اسلام کے آغوش میں تربیت پائی،مگر کچھ وقت کے بعد وہ اسلام سے پھر گئے۔ اسلام سے پھر جانا اور اسلامی تربیت سے انحراف کرنا ہی ارتداد ہے اور ایسے شخص کو ہی ’’مرتد‘‘ کہا جاتا ہے اور قرآنِ حکیم میں مرتد کے بارے میں ارشاد ربانی ہے:
ترجمہ: ’’اور اگر تم میں سے کوئی شخص اپنا دین چھوڑ دے، اور کافر ہونے کی حالت میں مرے، تو ایسے لوگوں کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں اکارت ہو جائیں گے۔ ایسے لوگ دوزخ والے ہیں۔ وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔ (البقرہ: آیت: ۲۱۷)
جب حضوراکرم ؐ کے پردہ فرما جانے کے بعد بنو حنیفہ اور اہلِ یمامہ مرتد ہو گئے اور ارکانِ اسلام سے انکار کیا تو حضرت ابوبکر صدیق ؓ نےان سے جہاد کیا، کیونکہ ایسے لوگ اللہ، اس کے رسول اور اسلامی احکام سے برسرِ پیکار نظر آتے ہیں اور جنگ پر آمادہ رہتے ہیں۔
اسبابِ ارتداد:موجودہ وقت میں جس قدر ارتداد کے واقعات پیش آرہے ہیں، ان کی متعدد وجوہات ہیں:
پہلی وجہ: دینی تعلیم سے دوری اور اسلامی تربیت سے عاری زندگی، دینی تعلیم و تربیت کے فقدان سے انسان بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے۔ دینی تعلیم سے محرومی دنیا و آخرت کی تباہی و بربادی کا سبب ہے۔ آج کل دینی تعلیم سے دوری عام وبا بن گئی ہے ، والدین علومِ دینیہ سے آشنا کرانے میں عار محسوس کرتے ہیں اور اگر کوئی توجہ کرتا بھی ہے تو کوئی خاص اہمیت محسوس نہیں کرتا۔ ارتداد کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے۔
دوسری وجہ: مخلوط تعلیم نے جس قدر معاشرے میں تباہی و بربادی پھیلائی ہے، اس کی مثال اس سے پہلے نظر نہیں آتی۔ معاشرے میں برائیوں کی کثرت اسی مخلوط تعلیم کی دین ہے۔ مخلوط تعلیم ہی کی وجہ سے بے حیائی عام ہو رہی ہے اور حیا، جسے عورت کا زیور کہا گیا ہے، نا پیدا ہوتی جا رہی ہے۔
تیسری وجہ: فلمیں، ڈرامے اور سیریلز نے سماج میں جس قدر گندگی پھیلائی ہے، وہ کسی صاحبِ بصیرت سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ایسے ایسے روح فرسا مناظر، دل سوز واقعات پیش کیے جاتے ہیں، جن میں میٹھا زہر ہوتا ہے، جو قوم اور معاشرے کے لیے ناسور کا کام کرتا ہے۔
حل : ایسے واقعاتِ ارتداد کی روک تھام کے لیے ایک خاص مشن اور پُر زور مہم کی ضرورت ہے۔ جو لوگوں کو اور بہ طورِ خاص دخترانِ ملت کو دینی تعلیم سے روشناس کرائے۔ زندگی میں دین و ایمان کی اہمیت کیا ہے؟ اس سے واقف کرائے۔ خدا اور رسولؐ سے تعلق قائم کرائے۔
دوسری کوشش،جو اس وقت معاشرے کی تباہی کو روکنے کے لیے کرنے کی ضرورت ہے، وہ، اپنی بچیوں کو حتی الامکان مخلوط تعلیم سے دور رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ مخلوط تعلیم نے دخترانِ ملت کو بے حیائی کی عمیق کھائی میں ڈال دیا ہے۔ مردوں سے تعلق نے ان کو کج روی کا شکار بنادیا ہے۔ غیروں سے ناجائز تعلقات نے ان سے دین و ایمان جیسی اہم اور قیمتی چیز چھین لی ہے۔ اس لیے ضرورت ہے کہ مخلوط تعلیم سے دور رکھا جائے اور دینی تعلیم سے ان کو روشناس کرایا جائے۔ ان کی تربیت اسلامی ماحول میں کی جائے اور بہ طورِ خاص ان پر کڑی نظر رکھی جائے، ان کی کسی حرکت کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کیا جائے، کیونکہ کسی حکیم نے کہا ہے کہ اپنی اولاد کو لقمے سونے کے کھلاؤ مگر نگاہ شیر کی رکھو۔
[email protected]>
������������������

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025
کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?