عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چیئرمین سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کل ایوان میں ایک رِپورٹ پیش کی جو ہاؤس کمیٹی کی ہے، جس میںجموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ اور الاؤنسز اور سابق ممبران اسمبلی کو پنشنری فوائد پر نظر ثانی کی سفارش کی گئی تھی۔یہ کمیٹی موجودہ تنخواہ کے فریم ورک کا جائزہ لینے اور اسے دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں میں رائج معیارات کے مطابق لانے کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔توقع ہے کہ رِپورٹ میں منتخب نمائندوں کی تنخواہوںکے ڈھانچے میں نظر ثانی کے لئے مالی مضمرات، جواز اور سفارشات کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔