عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (ڈی ڈی سی) راجیش کمار شاون کی زیر صدارت اراضی کے استعمال میں تبدیلی (سی ایل یو) سے متعلق ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کے مختلف سی ایل یو درخواستوں پر تبادلہ خیال اور منظوری کے لئے غور کیا گیا۔تفصیلی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد کمیٹی نے 3 کیسز کی منظوری دی، جن میں اراضی کے استعمال میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی۔ہر کیس کا تفصیلی جائزہ اس کے فوائد اور ممکنہ اثرات کے پیش نظر لیا گیا تاکہ اراضی کے استعمال میں تبدیلیوں کے حوالے سے ایک متوازن حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ڈی ڈی سی راجیش کمار شاون نے زور دیا کہ ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور تمام سی ایل یو فیصلے ضلع کی ترقیاتی اہداف اور ماحولیاتی ترجیحات کے مطابق ہوں۔یہ اقدام ضلع کی ترقی کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے اراضی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کی راہ ہموار ہو گی۔