جموں// وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ نئے اراضی قوانین کے خلاف وہی لوگ آواز اٹھا رہے ہیں جو اپنے ووٹ بینک کو خطرے میں محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین سے جموں و کشمیر کے اقتصادی حالات مزید بہتر ہوں گے اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی مزید مستحکم ہوں گے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے بیان کہ ’کشمیر کو فروخت کیا جا رہا ہے‘، کے ردعمل میں مرکزی وزیر نے کہا”کیا گپکار کے بنگلے برائے فروخت ہیں، کیا ان بنگلوں میں رہائش پذیر لوگ باہر کے کسی شخص کو ان میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں“۔