ادہم پور //جموں یونیورسٹی کی طرف سے مقامی کیمپس میں کے موضوع پر منعقدہ سات روزہ ورکشاپ جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر وائس چانسلر آر ڈی شرما اور ڈین اکیڈمک پروفیسر دیش بندو مہمانان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ ادہم پور کیمپس کو ورکشاپ کے انعقاد کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ریسرچ اور تحقیقات کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے لئے متحد کوشش کئے جانے کی اشد ضرورت ہے ۔ پروفیسر دیش بندو گپتا نے سکالروںکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام سکالروں کے لئے نئی راہیں ہموار کرتے ہیں انہوںنے ورکشاپ کے شرکا پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام میں جوکچھ سیکھا ہے اسے عملی طور پر اپنائیں تا کہ ان کی تحقیقات کو نئی سمت مل سکے ۔