اودھمپور//اودھمپور میں آج ایک میٹنگ میں آنے والے ماہ رمضان کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی۔ میٹنگ کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوینے لواسہ نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی نے محکمہ پی ایچ ای کو ایک ماہ رماضان کے دوران مختلف مساجد میں معقول پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹن گمیں موجود ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی کو بھی سحری اور شام کے وقت بجلی کی بغیر خلل سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے، سی ای او ایم سی ،چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر ،فوڈ سیفٹی آفیسر اور تحصیلدار پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو کہ ماہ رماضان کے دوران اشیائے خوردنی کے معیار اور قیمتوں پر نظر رکھیں گے۔اسکے علاوہ محکمہ امو صارفین کے اے ڈی کو متبرک مہینہ کے دوران راشن کی معقول سپلائی بشمول کھانڈ یقینی بنانے کے لئے بھی کہا گیا ۔اے ڈی سی نے سی ای او میونسپل کمیٹی کو اہم مساجد کے ارد گرد صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سیکورٹی کے انتظامات کے بارے میں اے ایس پی کو ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں موجود مختلف سب۔ڈویژنوں کے ایس ڈی ائیمز کو بھیا اپنے اپنے سب۔ڈویژنوں میں ایسی میٹنگیں منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی۔میٹن گمیں سی ایم او اودھمپور ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ ،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی رچھپال چند ،اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ہارون نائیک، ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔