جموں// ادہم پور میں ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمار کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران متعلقہ آفیسران کو مقدس شب قدر اور عید الفطر کے دوران لوگوں کے لئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع کی تمام زیارتگاہوں اوراہم مساجد کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے پر بھی زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں ناجائز منافع خوری کو روکنے اورقیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے چیکنگ سکارڈوں کو متحرک ہونے کی ہدایت دی۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی کرشن لال، اسسٹنٹ کمشنرریونیوسبھاش ڈوگرہ،چیف ایجوکیشن آفیسرجے آربھاردواج،سی ای اومیونسپلٹی سنتوش کوتوال،اے آرٹی او،کلدیپ سنگھ ،ڈی وائی ایس ایس اوسدیش کمارودیگرافسران ومعززشہری بھی موجودتھے۔