عظمیٰ نیوز سروس
ادھم پور// امرناتھ یاترا سے پہلے، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)نے ادھم پور ضلع کے مختلف مقامات پر اپنے خصوصی ڈاگ اسکواڈ کو تعینات کیا۔62 دن طویل یاترا یکم جولائی کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پہلگام اور بال تل کے دو روایتی راستوں ننون سے شروع ہوگی۔سی آر پی ایف 137 بٹالین کے کمانڈنٹ رمیش کمار نے کہا کہ یاتریوں کو ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔رمیش کمار نے کہا، “ہم یہاں امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔ یاتریوں کے لیے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم یہاں فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔