ادہمپور//حلقہ کمیٹی نیشنل کانفرنس کی ایک میٹنگ زیرصدارت حاجی شمشیر حسین حلقہ صدر بمقام سدھ مہادیو منعقد ہوئی جس میں صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر وبلاک صدر سریندرشرمانے بطور مہمان شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی مضبوطی کیلئے پلان مرتب کیاگیا اورنئے نوجوان ساتھیوں کوجوڑنے کیلئے عہدہ داران کی ڈیوٹی لگائی گئی اورعیدالفطر کے بعدایک عام اجلاس کامنصوبہ طے ہوا ۔اجلاس کوپریتم چند سابقہ سرپنچ، محمدیاسین بلاک نائب صدر ، سریندرشرما بلاک صدر، لال چند مسافرصوبائی سیکریٹری ، ترلوک چند بلاک صدرکسان سیل ، ودیادیوی بلاک نائب صدروومن ونگ نے خطاب کرتے ہوئے بجلی ،پانی، سڑک وغیرہ کے مطالبات رکھے اور کہاکہ ڈمار، گرسولی، کوٹہ دھار میں بجلی وپانی کے مسئلے ہیں۔ گرسولی روڈ کوہردوار تک بڑھایاجائے ۔لوگوں کوگندم کے بجائے راشن ڈپوسے آٹا دستیاب کروایاجائے۔ہسپتال میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرکی کمی ہے کوجلد پوراکیاجائے ۔کچھ لوگوں کواجولا گیس سکیم کے تحت تاوقت کنکشن نہیں ملے ہیں وہ جلدمہیاکروائے جائیں۔ موضع ہردوار کیلئے پانی کی پائلٹ سکیم کومحکمہ پی ایچ ای کودیاجائے۔ موہڑبگاں گوری کنڈمیں پانی مہیاکروایاجائے۔ میٹنگ میں رحمت اللہ حلقہ سیکریٹری، حکم چند سیکریٹری اوبی سی سیل بلاک ، حاجی نذیرحسین ،موہن لال شرما، محمدشفیع، شانتی دیوی ، محمدرفیق، رتن لال، راکیش ، چندو ، رامو ں، سورج پرکاش ، محمدلطیف ، چونی لال، لوبھی رام، کرشن چندوغیرہ شامل تھے۔