ادھم پور میں93اور 91سالہ بزرگوںنے حق رائے دیہی استعمال کیا

 عظمیٰ نیوز سروس

ادھم پور//ضلع ادھم پور میں بوندا باندی کے باوجود ضلع میں پارلیمانی انتخابات میں ملکی جمہوریت میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ایک 91سالہ بزرگ شہر ی نے پولنگ سٹیشن کا رخ کیا ۔ضلع کے رام نگر علاقہ میں 91سالہ بزرگ چونی لال نے چھڑی کے سہارے لائن میں رہ کر اپنی باری کا انتظار کیا ۔اس دوران مذکورہ بزرگ نے بتایا ’’مجھے قطعی طور پر نہیں معلوم کہ میں نے اب تک کتنے ووٹ ڈالے ہیں لیکن میں ہمیشہ اپنے ملک کے جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا فرض ادا کروں گا۔اسی طرح، اودھم پور کے ایک اور کونے میں گورنمنٹ ہائی اسکول رتی پولنگ اسٹیشن میںنصیب سنگھ، 93، اور ان کی اہلیہ شانتی دیوی،87، شہری فرض کے جذبے کیساتھ اپنا ووٹ ڈالا
مذکورہ برزگ جوڑنے بتایا کہ انہوں نے نا ہموار راستہ طے کر کے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ’’تمام انتظامات اچھے تھے؛ ہمیں ووٹ ڈالتے وقت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔دریں اثنا، موسلا دھار بارش کے درمیان، 75 سالہ وشنو دیوی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ادھم پور ضلع کے روون گاؤں میں غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔