یواین آئی+مشتاق الحسن+اظہرحسین
جموں+ٹنگمرگ+کولگام//جموں وکشمیر میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گر چہ محکمہ کی جانب سے دعوئے کئے جارہے ہیں کہ جنگلی جانوروں کو پکڑنے کی خاطراقدامات کئے جارہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی آئے روز تیندوے اور ریچھ لوگوں کو نوالہ بنا رہے ہیں۔ اتوار کو ادھپمورہ میں تیندوے نے ایک کمسن کو نوالہ بنایاجبکہ کولگام میں ریچھ کے حملے میں ایک کمسن بچہ زخمی ہوا،جبکہ کنزرٹنگمرگ میں ریچھ کو محکمہ جنگلی حیات نے بیہوش کرکے پکڑ کیا۔ادھم پور کے پنچاری تحصیل کے اپر بانجالہ گاوں میں تیندوے نے چار سالہ بچی کو گھر سے اٹھا کر جنگل کی طرف لے گیا۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور وائلڈ لائف محکمہ کے اہلکاروں نے فوری طورپر تلاشی آپریشن شروع کیا اور بعد ازاں بچی کی لاش برآمد کی گئی۔متوفی چار سالہ بچی کی شناخت تانو کے بطور ہوئی ہے۔رینج آفیسر راکیش شرما نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ تیندوے نے ایک بچی کو اپنے ساتھ لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی وائلڈ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیااور بعد ازاں بچی کی لاش پاس کے علاقے سے برآمد کی گئی۔ان کے مطابق تیندوے کوپکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے گئے ہیں۔اکہال کولگام میں اتوار کی دوپہر کو ایک بچہ اپنے گھرکے نزدیک کھیل رہا تھا،کہ اچانک ریچھ نے بچے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ بچہ بری طرح زخمی ہو گیا۔جس کی شناخت مبشر احمد ولد محمد رفیق ساکنہ اکہال کولگام کے طور ہوئی ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد مذکورہ بچے کو ضلع اسپتال کولگام پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے ابتدائی مرہم پٹی کرکے مزید علاج کے لئے اننت ناگ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا،تاہم ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ بچے کے حالت خطرے سے باہر ہے۔گلاب باغ ریرم کنزر میں اتوار کودن دھاڈے ایک ریچھ نمودار ہوا،جس وجہ سے آبادی میں دہشت پھیل گئی ۔مقامی لوگوں نے فوری طور ریچھ کی موجودگی کی اطلاع محکمہ جنگلی حیات کو دی اور محکمہ کے ملازمین نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ریچھ کوبیہوشی کا انجکشن فایر کرکے زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ریچھ کو پکڑنے کے بعد لوگوں کی بھاری بھیڑ ریچھ کو دیکھنے امڈ آئی۔ بعد میں محکمہ جنگلی حیات نے ریچھ کو جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ میں چھوڑ دیا۔