ادھم پور میں مویشی سمگلرپرسیفٹی ایکٹ عائد

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// پولیس نے بتایاکہ جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں بدھ کے روز ایک مبینہ مویشی سمگلر کو سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا،ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ جوجرہ تالاب کا رہائشی محمد اکرم ضلع کے پرامن ماحول کے لیے خطرہ بن گیا تھا، اس طرح حکام کیلئے اسے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں ناگزیر بن گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، جنہیں پولیس پارٹی نے حراست کے وارنٹ پر عملدرآمد کے بعد جیل منتقل کر دیا ۔

Share This Article