عظمیٰ نیوزسروس
جموں// منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع ادھم پور میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ادھم پور پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش اودھم پور اور ملحقہ علاقوں میں منشیات کا ممنوعہ مواد فروخت کرنے اور تقسیم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔منشیات فروش کی شناخت راہل شرما ولد پرم آنند شرما ساکن سمبال ڈانگہ اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروش علاقے کے پر امن ماحول کے لئے خطرہ تھا جو اکثر نوجوانوں کو منشیات کی لت میں پھنسانے کے لئے کوشاں رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ضلع میں منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے میں ملوث تھا۔