عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع اُدھمپور میں جمعرات کے روز ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ تحصیل رام نگر کے سُنیتر علاقے میں ہائی وے اسکول کے قریب پیش آیا۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی اور ریسکیو کارروائیوں میں مدد فراہم کی۔
حکام نے بتایا کہ ’’ایک مسافر بس ہائی وے اسکول، سُنیتر کے قریب سڑک سے پھسل کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ سے سات افراد معمولی زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
ادھم پور میں سڑک حادثہ، 7افرادزخمی
