ادھم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور نیرج کمار نے دیویکا گھاٹ میں بیساکھی کے موقعہ پر13 اپریل کو منعقدہونے والے میلے کے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران پر’’سوئوچھ بھارت مشن ‘‘کے عنوان سے منعقدہونے والے میلے کیلئے تمام ترانتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ میلے کے موضوع کومدنظررکھتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ اس سے ایک اچھاپیغام عوام میں جائے۔اس موقعہ پر تحصیلدار ادھم پور کومیلہ افسرکی ذمہ دار تفویض کی گئی ۔ چیف میڈیکل افسرسے طبی سہولیات اور میونسپل کمیٹی کو کوڑے دان اورعارضی نصب کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران پی ایچ ای ، بجلی کے ایکسن ودیگرافسران سے بھی انتظامات یقین بنانے پرزوردیاگیا۔ میلے کے دوران محکمہ جات سے اپنی سکیموں کی جانکاری عام کرنے کیلئے سٹال لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی سی ایونی لواسا، اے سی آر سبھاش ڈوگرہ، سی پی اواشوک کھجوریہ، سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ، جی ایم ڈی آئی سی انگریز سنگھ ، پی او ڈی آرڈی اے ڈاکٹرجگدیش چندر مہرا، چیف ہارٹیکلچر افسر آرکے کول، چیف انیمل ہسبنڈری افسر ڈاکٹربی بی ودیگرافسران بھی موجودتھے۔