نیوز ڈیسک
جموں// پولیس نے منگل کو ایک دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا جس کا وزن 15 کلو گرام تھا جو جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں برآمد کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پیر کو بسنت گڑھ کے علاقے میں بیلناکار شکل کا آئی ای ڈی، 300-400 گرام آر ڈی ایکس، سات 7.62 ایم ایم کارتوس اور پانچ ڈیٹونیزٍ برآمد ہونے پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ٹل گیا۔حکام نے بتایا کہ منگل کو آئی ای ڈی کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کوڈ شیٹ اور لشکر طیبہ کا ایک لیٹر پیڈ صفحہ بھی برآمد کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔