عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پور//جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں جمعرات کو بس کے سڑک سے پھسل کر الٹ جانے سے کم از کم سات مسافر زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ رام نگر تحصیل میں سنیتر کے ہائی وے سکول کے قریب پیش آیا۔مقامی لوگوں نے حکام کو اطلاع دی اور امدادی کارروائیوں میں مدد کی۔حکام نے بتایا کہ “ایک مسافر بس ہائی وے اسکول، سنیتر کے قریب سڑک سے پھسل گئی اور ادھم پور ضلع کی رام نگر تحصیل میں سڑک کے کنارے الٹ گئی، جس سے کم از کم چھ سے سات افراد زخمی ہو گئے”۔ حکام نے مزیدبتایاکہ تمام زخمی مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔