ادھم پور//رکن قانون سازاسمبلی ادھم پور پون کمارگپتانے ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور رویندرکمار کے ہمراہ ضلع میں ’سوچھتاہی سیوا‘ مہم کاافتتاح کیاجس کے تحت متبرک دیویکاگھاٹ کی صفائی کی گئی۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ادھم پور رئیس بٹ وضلع آفیسران اورمعززشہری بھی مہم میں شامل تھے۔اس موقعہ پربولتے ہوئے رکن اسمبلی نے لوگوں پرضلع انتظامیہ کو صفائی ستھرائی مہم میں بھرپورتعاون دینے کی اپیل کی تاکہ متبرک دیویکاگھاٹ کی عظمت رفتہ کوبحال ہوسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے گھرگھرسے کوڑاکرکٹ جمع کرنے کی مہم کوہری جھنڈی دکھائی اور ڈی سی دفترسے بیداری ریلی بعنوان ’سوچھتاہی سیوا‘ کاآغاز کیاجو کہ 15ستمبرسے 2اکتوبرتک جاری رہے گی۔ریلی میں طلباء شامل تھے۔اس دوران طلباء نے ہاتھوں میںپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پرصفائی ستھرائی سے متعلق سلوگن درج تھے۔ یہ ریلی گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول ادھم پور پہنچ کر اختتام پذیرہوئی۔سوچھتاہی سیوامہم کے تحت مختلف بیداری پروگرام،ناٹک ،صفائی مہموں کاانعقاد کیاجائے گا۔اس دوران افسران اورمعززشہریوں نے صفائی سے متعلق حلف بھی اُٹھایا۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی اروندشرما، اے ایس پی فضل قریشی، اے سی ڈی اوم پرکاش، ڈی پی اوسندیپ سنوترہ ودیگرافسران بھی موجودتھے۔