ادھم پور/دیویکا گھاٹ میں بیساکھی کے موقعہ پر13 اپریل کو منعقدہونے والے میلے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔اس تین روزہ میلے کاعنوان ’’سوئوچھ بھارت مشن ‘‘کے عنوان رکھاگیاجس کامقصد سماج میں صفائی ستھرائی سے متعلق مثبت پیغام کوعام کرناہے۔ اس دوران مختلف محکمہ جات سے اپنی سکیموں کی جانکاری عام کرنے کیلئے سٹال بھی لگائے جائیں گے۔ چندروزقبل ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور نیرج کمار نے اس میلے کے انتظامات کاجائزہ بھی لیاتھا۔میٹنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ میلے کے موضوع کومدنظررکھتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔اس دوران انہوں نے تحصیلدار ادھم پور کومیلہ افسرکی ذمہ دار تفویض کی گئی ۔ چیف میڈیکل افسرسے طبی سہولیات اور میونسپل کمیٹی کو کوڑے دان اورعارضی نصب کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران پی ایچ ای ، بجلی کے ایکسن ودیگرافسران سے بھی انتظامات یقین بنانے پرزوردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ میلے کے انتظامات کویقینی بنانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔