جموںّ//گُذشتہ 42برسوں سے اپنی مختلف کثیراللسانی ہفتہ وارادبی سرگرمیوں کیلئے معروف تنظیم ’ادبی کنج جے اینڈکے جموں ‘ کے زیرِ اہتمام گذشتہ روز اِس کے ادبی مرکزکڈ زی سکول تالاب تِلّو جموّں میں ایک اور سب رس ادبی نِشست کا اہتمام ہوا۔ جِس میں ریاست کے مختلف ہُّوا۔ جِس میں ریاست کے مختلف حِصّوں سے مختلف زبان و ادب سے وابستہ شعراء و اُدبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ادبی کُنج کی یہ رواں نشِست سالِ رواں کی بارہویں اور مارچ ماہ کی تیسری ادبی نِشست تھی۔ادبی کُنج جموں کے زیرِ اہتمام سالِ رواں سے طرحی غزل کا ایک سِلسِلہ جاری و ساری ہے۔ ہر ماہ ایک طرح دِیا جاتا ہے۔ جِس پر شعراء حضرات طرحی غزلیں کہتے ہیں۔ماہ جنوری کا مِصرع طرح تھا۔ ’ ہے یقیں وہ لوٹ کر پھِر أئیں گے‘۔ جبکہ ماہ فروری کا مِصرع طرح تھا ،’ میں نہ اچھا ہُوا بُرا نہ ہوُاّ ۔ اور اِس ماہ (مارچ )کا مِصرع طرح ہے، ’ سِتاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ‘ ۔اِس موقع پر شعراء حضرات نے نئیء اور پُرانے طرح مِصرعوں پر اپنی طرحی غزلیں پیش کیٖں ۔ جِن پر سیر حاصل تبصرہ بھی ہوُا اور نو آموز غزل گو شعراء کو اسلوبِ طرحی غزل کے مختلف پیہلوؤں سے بھی آشنا کرایا گیا۔اِس نِشست کی صدارت کے فرائض اُردوُ اور کشمیری کے بزرگ شاعر بشیر الحق بشیرؔ(سرینگر) نے ادا کِئے۔جبکہ اُردوُ کے جواں سال شاعر اور صحافی عبدالجبّار بٹ (کشتواڑ)مہمانِ ذی وقار تھے۔اِس گونا گوں نِشست کی نظامت کے فرائض تنظیم کے سینئر ممبر بِشن دا س خاک نے انجام دِئے۔ تنظیم کے چیئر مین آرشؔ دلموترہ راجپوری اور صدر شام طالبؔ بھی ایوانِ صدار ت کی زینت تھے۔ نِشست میں ایک نثری دور بھی ہوا۔ جِس میں ایک خصوُصی اُردوُ مضمون ’فیشن صحت کیلئے کِتنا اچھا‘ شام طالبؔ نے ہیش کِیا۔ جبکہ ایک ڈوگری لیکھ ’ساہڑی بستی ساہڑے لوک ‘ آرشؔ دلموترہ نے پیش کِیا۔ اِن مضا مین پر سیر حاصل تبصرہ بھی ہوُا۔ آخری دورمیں ایک کثیر اللسانی محفلِ مشاعرے کا بھی انعقاد ہوُا۔جِس میںشعراء حضرات نے مختلف زبانوں میں اپناکلام پیش کِیا۔کُچھ شعراء کے اِسمائے گرامی یوں ہیں؛۔ آرش دلموترہ راجپوری ، عبدالجبّار بٹ ،ملک فیصل ،اجے کُمار بسوترہ ،سنتوش شاہ نادانؔ، بشیر الحق بشیرؔ، فوزیہ مُغل ضِیاؔ،بِشن داس خاکؔ، محمّد باقرصباؔ، معصوُم کِشتواڑی ، رام پال ڈوگرہ پالیؔ، ایم ایس کامرا، سنجیو کُمار، راج کمل ، راجیو کُمار، رومیش راہیؔ، راکیش ترِپت ، وِنود کاتب، راز ؔریاض سوہل ، ایس کے گُپتا پاگلؔ، منظور ؔبڈانہ، ایم ایل گنجوُؔ فرصل اور شام طالبؔ۔ اِس نِشست کا اِختتام چیئرمین تنظیٖم آرشؔدلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کیتحریک سے ہوُا۔ جِس میں تنظیم کی طرف سے ایک دُعائیہ قرار داد بھی پیش کی گئی ۔ جِس میںتنظیم کے آرگنائزر وید اُپّل کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی گئی جو گُذشتہ دِنوں اپنے سکوٹر کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔