جموں //ریاست جموّں و کشمیر کی معروُف کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموّں‘ کے زیر اہتمام یوُمِ تاسیٖس کے موقعہ پر جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آرٹ کلچراینڈ لینگویجز کے احاطہ کے اندر کے ایل سہگل ہال میں ایک خصوُصی ادبی تقریب کا انعقاد ہوُا۔ جِس میں ادبی کُنج جموّں کے جواں سال شاعر راجکُمار ساحل کے اوّلین ہِندی مجموعہ کلام ’ ساحل کاویہ سنگرہ‘ کی رسمِ اجراء بھی سرانجام دی گئی۔تقریب کی صدارت کے فرائض سابق ایڈووکیٹ جنرل ہائی کورٹ جناب ڈی سی رینہ نے انجام دی۔اِس تقریب میں ریاست کے سابق وزیر جناب آر ایس چِب مہمانِ اعلیٰ تھے۔اِن کے ساتھ ہی جموّں کے نامور ادیٖب و صحافی جناب سُہیل کاظمی بطور مہمانِ خصوُصی ایوانِ صدارت کی رونق تھے جبکہ صاحبِ کِتاب راجکُمار ساحل ؔبھی ایوان صدارت کی زینت تھے۔اِن کے علاوہ اِس موقع پر ایوانِ صدارت کی پُر وقار شخصیات و دیگر معزز شُرکائے تقریب کے دستِ مُبارک سے ادبی کُنج کے ایک رُکن راجکُمار ساحلؔ کے ہِندی مجموعہ کلام ساحل کاویہ سنگرہ کی رسم اجراء سر انجام پائی گئی۔اِس موقع پراِس تصنیف کے مختلف پلوؤں اور شاعر کے ادبی سفر کے بارے میں بھی مفصّل روشنی ڈٖالی گئی۔اِسی دوؔر میں شاعر راجکُمار ساحلّ نے اپنی کُچھ نظمیں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شاعرانہ زندگی کی کشمکش پربھی تفصیلاًروشنی ڈالی۔ اُن کی تصنیف ’ ساحل کاویہ سنگرہ ‘ کے مختلف رنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے شری آرشؔ دلموترہ راجپوری، نندیپ بخشی، راجندر چرنگوُ، اور درشن لعل نے پیپر بھی پیش کِئے۔اِس موقعہ پر ادبی کُنج جموّں کی جانب سے ریاست کی چند معزز شخصیّتوں کو ’ لائف ٹائم اچیٖومنٹ ایوارڈ‘ سے سرفراز کِیاگیا۔ جِن میںسینئر صحافی آرش ؔدلموترہ راجپوری، سرکردہ اُردوُ شاعر مالک سنگھ وفاؔ ،کِتاب ساحل کاویہ سنگرہ کے شاعر راجکُمار ساحلؔ جانے مانے صحافی شمّی چودھری شامل تھے۔اِس تقریب میں دو معزز شخصیات جناب ایس ڈی سونی اور جناب سنت کُمار شرما بوجہ علالت شمولیّت نہ کر سکیٖں۔ تاہم ایک فیصلے کے مطابق اُن کے ایوارڈز اُن کے دولت خانہ تک پہونچا دِئے جائیں گے۔ اِس تقریب کی نظامت کے فرائض صدرِ تنظیم شام طالبؔ نے سر انجام دِئے جِس میں آپ نے اپنے خُطبہ میں ادبی کُنج جمّوں کی شاندار تاریخ کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے واضح کِیا کہ آج تک کیسے اِس تنظیم نے نوجوانوں کے شاعرانہ اوصاف کو اُبھارا اور اُنھیں اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کِیا۔ اُنھوں نے شری راجکُمار ساحل کی تعریف کرتے ہوئے اُنھیںایک کامیاب شاعر ہونے کی دُعا بھی کیاور مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔ یہ تقریب ادبی کُنج جموں کے43ویں یوُمِ تاسیٖس پر منعقد کئے جانے والے سَلسِلے کی پہلی کڑی ہے۔اِس پرمزید تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔تقریب کا اِختتام چیئرمین آرشؔ دلموترہ راج پوری کی طرف سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریک سے ہُوا۔جِس میں حاضرین کو پُر خلوُص ضیافت بھی پیش کی گئی۔