جموں // ریاست کے بزرگ اور کہنہ مشق صحافی اوم پرکاش صراّف ہفتہ کے روز 95سال کی عُمر میں اِنتقال کر گئے۔ متعدد سیاسی ،سماجی ، ادبی اور صحافی تنظیمو ں نے اُن کی وفات پر گہرے صدمے کا اِظہار کِیا۔آنجہانی اوم صراف نے اپنے جسمانی اجزاء جمّوں میئڈیکل کالج کو عطیہ کرنے کی وصیّت کی تھی۔ اِس لئے اُن کی آخری رسومات انجام نہیں دی جا سکیٖں۔ اِس سوگوار موقعے پر ریاست کی معروف شخصیّت ڈاکٹر مطلوب فریدی مہمان ِخصوصی تھے۔ نِشست کی نِظامت کے فرائض تنظیم کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے انجام دِئے۔ تنظیم کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے۔ تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ اور صدر شام طالبؔ نے آنجہانی کی پُروقار شخصیّت کے مختلف پہلوؤں پر مفصّل روشنی ڈالی۔ریاست کے بابائے صحافت مُلک راج صرّاف کے گھر 22برس کی عُمر میں اوم پرکاش صراّف نے جنم لِیا۔ آپ نے 13برس کی عُمر میںاپنا صحافی سفر شروع کِر لِیا تھا۔آنجہانی بین القوامی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ بھی جُڑے رہے ۔ آپ کا شُمار ریاست کے صفِ اوّل کے صحافیوں میں ہوتا ہے ۔اِس خراجِ عقیدت نِشست کے بعد اِس کے ادبی دوَر میںمرحوم کی ادبی شخصیّت پر روشنی ڈالتا ہوُا ایک سیر حاصل مضمون ’ اوم صراف جہانِ صحافت کا روشن سِتارہ‘ صدرِ تنظیم شام طالبؔ نے پیش کِیا۔ جِس میں اُنھوں نے بتایا کہ آنجانی صرّاف صاحب ادبی کُنج جموں سے خاصی رغبت رکھتے تھے اور خاص موقعوں پرادبی کُنج کے خصوصی اجلاس میں شرکت بھی کرتے تھے۔اُن کے فرزند سُبھاش صراف بھی اکثر ادبی کُنج کی ہفتہ وار نِشستوں میں شَرکت کَِیا کرتے تھے۔اِ س نِشست کے شعری دوَر کا آغاز شام طالبؔ کے ایک خراجِ عقیدت قطعے سے ہوُا جواوم صرّاف مرحوم کے نام تھا۔’ رکھ کر زبان ذہن میںخاموش ہوگیا ، نظروں کے آس پاس ہی وہ شخص کھو گیا۔ کِتنی اُداس ہے یہ تمنّائے جُستجوُ، منزل کے ساتھ ساتھ مُسافر بھی کھو گیا۔‘ اِس موقعے پر معروف گلو کار چمن سگوچ نے راگ یمن میںایک خراج ِعقیدت گیٖت گا کر سوگوار دِلو ں کو چھوُ لِیا۔ گیٖت کا مُکھڑا تھا ’ آج جانے کی ضِد نہ کرو ۔ اِس دوَر کے دیگر شعراء حضرات کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں۔ آرشؔ دلموترہ، ڈاکٹر مطلوبؔ فریدی، سنتوش شاہ نادانؔ،فوزیہ مُغل ضیاؔ، معصوم کشتواڑی، سنجیو کُمار، بِشن داس خاکؔ، راج کملؔ، راجیو کُمار ، ایم ایس کامرا، چمن سگوچ اور شام طالب۔ نِشست کا اِختتام حسب معمول تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔جِنھوں نے نئے سال کی آمد کی خوشی میں اِس سال کی آخری نِشست 31دسمبر بروز ایتوار تنظیم کی طرف سے راج پورہ منگوتریاں میں پارک کے پاس رونق ہال میںایک خصوصی پروگرام کے طور پر منعقد کرنے کا بھی فیصلہ سُنایا۔