Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ادبی کنج نے شام طالب کاجنم دن منایا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 7, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 جموںّ//زبان و ادب کے مختلف رنگوں سے آراستہ ریاست کی سرکردہ کثیر اللثانی ادبی تنظیم ’ادبی کُنج جے اینڈ کے جموّں‘ کے زیر اہتمام اُس کے ادبی مرکزکڈ زی سکول تالاب تِلّو جموّں میںایک مُبارکبادی نِشست کا انعقاد کِیا گیا۔ جِس میں ادبی کُنج کے فاؤنڈر پریذیٖڈنٹ و ریاست کی سرکردہ ادبی شخصیّت شام طالبؔ کے یوُمِ پیدائش( یکم جولائی 1941ء(پر ایک خصوُصی مُبارکبادی نِشست منعقد کی گئی۔اِس نِشست میں مختلف زبان و ادب سے وابستہ شعراء واُدباء قلمکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نِشست کے آغاز میں ادبی کُنج کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ راجپوری نے تنظیم کے صدر شام طالبؔ کو دِل کی گہرائیوں سے مُبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی ادبی شخصیّت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ اِس موقعہ پر آپ نے ادبی کُنج جموّں کی ترویج و ترقی کے لئے موجودہ وقت میں اُن کی والہانہ خدمات کے روشن پہلوؤں کو مزید اُجاگر کِیا۔آپ نے اُن کے ادبی سفر کے ساتھ ساتھ اُن کی زندگی کے مختلف دلچسپ پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔آرشؔ دلموترہ کے علاوہ تنظیم کے وائس چئیرمین ایم ایل گنجوُ فرصّل ، نائب صدر سنتوش شاہ نادانؔ ، جنرل سیکرٹری مالک سنگھ وفاؔ، سیکرٹری بِشن داس خاک، فوزیہ مُغل ضیاؔ ، تنظیم کے خزانچی وید اُپّل اورآج کے مہمانِ خصوصی و ریاست کی سرکردہ سماجی شخصیّت ومعروُف دانشور ڈاکٹر اشونی جوجڑا صدر و بانی ’سہیوگ اِنڈیا ‘ نے بھی شری شام طالبؔ کی لمبی عُمر کی دُعا کی۔اِس نِشست کی صدارت کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکرٹری و دیش بدیش میں اُردوُ کے جانے مانے شاعر مالک سنگھ وفاؔ نے انجام دِئے ۔نشست کے نثری دوَر میںایک پُر معنی اُردوُ پیپر ’ شام طالبؔ اور ادبی کُنج ‘ کے عنوان سے آرشؔ دلموترہ راج پوری نے پیش کِیا۔ایک بے حد جذباتی اُردوُ افسانہ ’اجنبی‘ شام طالبؔ نے بھی پیش کِیا۔آج کے شعری دوَر میںشعراء حضرات نے اپنے دیگر کلام کے ساتھ شام طالبؔ کی زندگی پر بھی اپنے اشعار پیش کِئے۔کِچھ شعراء کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں؛۔ آرشؔ اوم دلموترہ، مالک سنگھ وفاؔ ، اشونی جوجڑاؔ، فوزیہ مُغل ضیاؔ، سنتوش شاہ نادانؔ۔ ایم ایل گنجوُ فرصّلؔ،بِشن داس خاکؔ، سنجیو کُمار، پریتی کشیپؔ، پی ایل پرہار، راجیو کُمار، راکیش ترِپتؔ اور شام طالبؔ۔ نِشست میںسِلسلہ وار طرحی محفل کیلئے ماہ جولائی کا طرح مصرح ’ ہے یقیٖں مُجھ کو بھی میری زندگی مِل جائے گی‘ پر طرحی غزلیں لِکھنے کیلئے کہا گیا۔ آخر میں نِشست کے مہمانِ خصوُصی ڈاکٹر اشونی جوجڑاؔ نے ادبی کُنج کے لئے ایک خصوُصی پیغام اِس شعر کے ساتھ  دِیا؛۔’’  ؎  سوچا ہے کئی بار بڑے غور سے میں نے ،  وابستہ کِیا خود کو یہ کِس دوَر سے میں نے ۔اِنتہائی سکوُن و تشفی کی حامل اِس پُرانی کثیر اللثانی ادبی تنظیم ’ادبی کُنج ‘ کی نِشست میں آج کی میری شرکت میرے لئے ایک خوش قِسمت موقعہ ہے۔اِس تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام ممبران کا ’ سہیوگ اِنڈیا‘ قابلِ قدر مقاصد کیلئے ہمیشہ تابع رہے گا۔ جِس کے ساتھ 32سال سے میری وابستگی رہی ہے۔ میں اِسے مسلسل جاری رکھوں گا۔‘‘ جِسے حاضرین کو پڑھ کر بھی سُنایا گیا۔ نشست کا اِختتام حسب معموُل تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی طرف سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا بھر میں جاری تنازعات تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں: نتن گڈکری
تازہ ترین
سرنکوٹ میں چھت سے گر کر بزرگ خاتون لقمہ اجل
تازہ ترین
پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
تازہ ترین
ٹھٹھارکہ گول میں 22سالہ نوجوان کی پرُاسرار حالت میں نعش برآمد
تازہ ترین

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?