جموںّ//ادبی کنُج جے اینڈکے جموں ‘ کے زیرِ اہتمام ایک سب رنگ محفلِ افسانہ کا انعقاد ہُوا۔ جِس میں ریاست کے مختلف حِصوں سے مختلف زبان و ادب سے وابستہ شعراء وادباء حضرات اور شائقینِ شعر و سُخن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اِس خصوصی نِشست کی صدارت کے فرائض اُردوُ ُ کے معروف شاعرو ادیٖب سردار مالکؔ سنگھ وفاء نے ادا کِئے ۔ جبکہ جانے پہچانے اقبال شناس ادیٖب و نقّاد ایم ایل گنجوُ فرصّل مہمانِ خصُصی تھے۔ نظامت کے فرائیض ادبی کُنج جموں کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے انجام دِئے۔نشِست کے آغاز میںچئیرمین آرشؔ دلموترہ ،صدر شام طالبؔ ، مہمانِ خصوُصی ایم ایل گنجوُ فرصّل اور دیگر اہلِ قلم نے اسلوُبِ افسانہ کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔اِس سِلسِلے درجہ ذیل چار مختلف تخلیقات مختلف زبانوں میں پیش کی گیئں۔(1)اِنتظار(ہندی) از منجیت سنگھ کامراؔ۔(2)گھرمیرا گھر(پنجابی) از بِشن داس خاکؔ(3)کِنّے کول کِںّے دوُر (ڈوگری) از آرشؔ دلموترہ۔ (4)ڈر (اُردوُ) از شام طالبؔ۔اِن تخلیقات پر سیر حاصل تبصرہ بھی ہوُا۔نِشست کا شعری دوَر حسبِ معموُل طرحی محفلِ غزل سے ہوُا۔جِس میںشعراء حضرات نے اپنے دیگر کلام کے ساتھ ماہ مئی کیلئے دِئے گئے مِصرع طرح ’ یہ زمیٖں اپنی نہیں یہ آسماں اپنا نہیں‘ پر اپنی طرحی غزلیں بھی پیش کیٖں۔ آج کے اِس شعری دوَر میں مختلف زبانوں میں اپنا مختلف کلام پیش کرنے والے دیگر شعراء حضرات کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں، آرشؔ اوم دلموترہ ،مالک سنگھ وفاءؔ ، ایم ایل گنجوُ فرصّلؔ، گردھاری لعل راہیؔ ،بِشن داس خاکؔ، سنجیو کُمار، راج کمل، راجیو کُمار،ایس کے گُپتاپاگلؔ،برج ناتھ دھر دَلبرؔ، ایم ایس کامراؔ، اور شام طالبؔ ۔ نِشست میںایک خراجِ عقیدت دوُر بھی ہوُا۔ جِس میں اپنے دوَر کے سنگیٖت سمراٹ تان سین کے 428ویں یوُمِ وفات (6مئی1589ء ) پر اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی شخصیّت کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کِیا گیا۔نِشست میںاِرفاق رائے سے لِئے گئے ایک فیصلے کے تحت اعلان کِیا گیا کہ ادبی کُنج کی ہفتہ وار ادبی نِشست اب شام ساڑھے چار بجے سے ساڑھے 6بجے تک ہوُا کرے گی ۔ ادبی کُنج کی اِس ادبی نِشست اِختتام حسبِ معموُل چیئرمین آرشؔ دلموترہ کے طرف سے پیش کی گئی شُکریہ کی تحریٖک سے ہوُا۔