Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

ادبی رشوت ستانی…..!!!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 20, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
کرپشن کوئی نیا نام نہیں ہے بلکہ تخلیق آدم کے ساتھ ہی اس لفظ نے مختلف صورتوں میں کسی نہ کسی طریقے سے اپنا وجود بنائے رکھا ہے۔  عام طور پہ رشوت ستانی اس لین دین کو کہتے ہیں جو کسی جائز یا نا جائز کام کو نا جائز ناجائز طریقے سے سرانجام دینے میں درمیانہ داری نبھاتا ہے۔ اسطرح کا کاروبار زیادہ تر سرکاری اداروں اور دفتروں میں نبھایا جاتا ہے.اور اب یہ اتنا عام اور مانوس ہوچکا ہے کہ اسے جرم یا گناہ تصور ہی نہیں کیا جاتا ہے۔ کرپشن پہ نظر گزر رکھنے کے لئے محکمہ جات بھی ہیں اور قوانین بھی مگر سب لاحاصل، کیونکہ جب یہی محکمہ جات ان قوانین کی دھجیاں اڑانے لگیں تو عام آدمی کو  بچ نکلنے کے لئے کئی راستے مل جاتے ہیں۔ 
خیر چھوڑئے….آج میں اس موضوع کو ایک اور پہلو کی طرف لے جانے کی سعی کرتا ہوں جسے میں ادبی کرپشن کا نام دینے کی جسارت کرتا ہوں۔ 
ادبی کرپشن بھی زیادہ نیا  نہیں ہے مگر حالیہ دہائیوں  میں اس نے جو دن دونی رات چوگنی ترقی کی ہے ۔ اس پہ بڑے بڑے ادبی نظر باز بھی حیران و پریشان ہیں۔
اس کا سب سے نمایاں وہ پہلو ہے جہاں سے ادبی ایوارڑ لینے دینے کی کھڑکی کھل جاتی ہے۔ جہاں آج کل متعدد خود ساختہ ادیب ایک دوسرے کو خوش کرنے کے لئے  ہر گلی میں اور ہر نکڑ پہ محفلیں سجا کر مصنوعی پھول مالائیں پہناکر سو دو سو کا دوشالہ شانوں پہ رکھ کر ساٹھ ستر رائج الوقت روپیہ کا مومنٹو پیش کرتے ہیں..اکثر ان تقاریب کا خرچہ وہی ادیب برداشت کرتے ہیں، جن کو ایوارڑ سے نوازا جا نا ہوتا ہے۔ پھر شام تک میڈیا میں لمبی چوڑی خبریں اچھال دی جاتی ہیں۔اس قسم کے کرپشن میں بہت سے میڈیا والے بھی برابر کے شریک ہوتے ہیں۔
سرکاری و غیر سرکاری ایوارڑز کا حال بھی اس کرپشن سے پاک نہیں ہے۔ ایوارڑ کا مستحق کون ہے، یہ بات بہت کم معنی رکھتی ہے مگر ایوارڑ دینا کس کو ہے اس چیز پہ دھیان مرکوز رکھا یا رکھوایا جاتا ہے. یوں بہت سے غیر میعاری ادب پارے آج تک بڑے بڑے ایوارڑ پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں..ایوارڑ میں ملنے والی رقم کی بندر بانٹ پہ بھی سمجھوتہ ہونے کی باتیں ہو تی رہتی ہیں.وللہ اعلم بالثواب.
جہاں جس شخص کی ضرورت ہو اسے ہی ایوارڑ کمیٹی کا ممبر بنایا جاتا ہے جس میں کبھی کبھی غیر ادبی یا سیاسی شخصیات کا ہونا بھی نظر آتا ہے۔
ہر ملک میں زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے وزارتوں کے ساتھ ساتھ وفاقی اور مقامی سطح پہ کثیر ادارے کام کرتے ہیں جن کے پاس اخراجات کے لئے بجٹ کا زر کثیر ہوتا ہے۔مگر دیکھنے اور سننے میں آیا ہے کہ اس رقم کا اکثر حصہ یا تو غیر میعاری کتابوں کی اشاعت و معاونت پہ صرف ہوتا ہے یا ان اداروں سے وابسط افراد کے ذاتی اخراجات پر۔ 
تحقیقی مقالات کی خریدوفروخت بڑھے زوروں سے چل رہی ہے. کتابوں کے پیش لفظ لکھوانے کے لئے نقدو جنس کی ادائیگیاں ہوتی رہتی ہیں، یہاں تک کہ بعض ادیب اپنے اور اپنے ادبی مال و متاع کے حق میں توصیفی مضامین لکھوانے کے لئے دوسروں سے معاوضے کے عوض رجوع کرنے میں عار نہیں سمجھتے ہیں. نتیجہ سامنے ہے کہ اب ادب کی مقدار جتنی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اتنی تیزی سے اس کا  میعار بھی گرتا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا نے تو الگ ہی کہرام مچا دیا ہے.مضامین کی چوری اپنی جگہ ' متعدد خود ساختہ متشاعر سرقہ بازی میں بازی مار لینے میں مصروف و سرگرداں رہتے  ہیں.دوسروں کا کلام کچھ کاٹ چھانٹ کرکے یا من وعن اپنے کھاتوں میں ڈالکر مشاعروں میں خوب واہ واہ لوٹ لیتے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض اوقات وہ ادبی رسالوں جریدوں اور اخباروں کی زینت بھی بنتے ہیں۔ نثری فن پاروں کابھی یہی حال ہے۔ نشاندہی کے لئے ان گنت مثالیں موجود ہیں مگر یہاں نام لیکر کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں ہے۔ادبی کرپشن کے وسیع تناظر میں اسے بھی جگہ دیں تو بے جا نہ ہوگا۔
ادبی حلقے اب ٹولیوں میں بٹتے جارہے ہیں۔ یوں ہر کوئی ٹولہ اپنے ہم نوا ادیبوں کے کلام پہ آنکھیں بند کرکے واہ واہ کی گل افشانی کرتے کرتے تھکتا نہیں..جیسے کسی دوسرے کا قرضہ اتارنے میں پہل کرتے ہیں، تنقید نگاری بھی اب یہی روش پکڑ کے چلتی ہے، ہر ٹولے کا اپنا مخصوص تنقید نگار مقرر ہے، جو حسب فرمائش نوازتا رہتا ہے..یوں سمجھئے کہ نہ بے لاگ نقدونظر ہے نہ قلم کاروں میں تنقید سننے اور سہنے کی ہمت باقی رہی ہے..
لگتا ہے وہ وقت دھیرے دھیرے کھسک رہا ہے جب ادیبوں اور شاعروں کو لوگ عزت و احترام کے ساتھ سنتے اور پرکھتے تھے۔ تب شاعروں اور ادیبوں کا سماج میں ایک بلند مقام ہوتا تھا..مگر ادبی کرپشن نے اس صاف و پاک شعبے کو بھی اپنی لپیٹ میں لیکر داغدار کرنا شروع کردیا ۔
ہم سب کو ملکر اس ادبی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے. نہیں تو ایک دن وہ آئے گا کہ سچا ادب اور حقیقی ادیب دونوں نظروں سے اوجھل ہوجائینگے….
 نجدون نی پورہ اسلام آباد کشمیر، فون نمبر9419045087
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس
تازہ ترین
ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام
برصغیر
تین جے کے پی ایس افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی
تازہ ترین
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
برصغیر

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?