ممبئی// عامر خان کی ہٹ فلم دنگل سے شہرت پانے والی اداکارہ زارا وسیم کے ساتھ دہلی اور ممبئی کے درمیان پرواز کے دوران چھیڑچھاڑ کے واقعہ نے سنسنی پھیلادی ہے اور سارے ملک میں اس واقع کی مذمت جارہی ہے ۔ اداکارہ نے ویڈیو بناکر جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی سے ایک نجی ایئر لائنز وستارا میں ممبئی کی پرواز کے دوران ان کے عقبی نشست پربیٹھے مسافر نے چھیڑچھاڑ کی۔اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ناراضگی پائی جاتی ہے اورکہا جارہا ہے کہ ایک معروف شخصیت کے ساتھ یہ ہوتا ہے تو عام خواتین کو کن حالات کا سامنا کرنا پٍڑتا ہوگا۔ مذکورہ واقع پر شدید ردعمل ظاہر کئے جارہے ہیں اورایئر وستارا نے اس معاملہ کی مکمل جانچ کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ وہ اداکارہ کاساتھ دیں گے ۔ایک اعلامیہ کہا گیا ہے کہ ہم اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے واقف ہیں، جو ان کے ساتھ دہلی اور ممبئی کے درمیان پروازیو کے 981 میں ان کے ساتھ پیش آیا ہے ، اگر وہ پولیس میں شکایت درج کرائیں گی تو ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گااور عملہ بھی تعاون کرے گاجس نے معاملہ کو محسوس کیا۔ ایئر لائنز نے زارا وسیم سے معذرت طلب کی ہے اور کہاہے کہ اس طرح کی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یو این آئی