کنگن/ / معروف فلم سٹار سلمان خان فلم ریس 3 کی دو روزہ شوٹنگ کا آغاز برفیلی وادی سونہ مرگ کے تھاجواس میں ہوا۔شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے فلم اداکار سلمان خان کے ساتھ اداکارہ جیکلین فرننڈز اور دیگر معاون اداکار سوموار سے ہی سونہ مرگ میں قیام پزیر ہیں ۔ واضح رہے سلمان خان دوسری بار اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر وارد ہوئے ہیں ۔اس سے قبل ان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ عشمقام سمیت پہلگام اور سونہ مرگ میں مکمل کی گئی تھی ـبجرنگی بھائیجان ــ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کشمیر کے قدرتی حسن سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اسی وقت طے کیا کہ وہ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کشمیر میں ہی کریں گے ۔(Race 3) کی شوٹنگ کے سلسلے میں سونہ مرگ میںسیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں شائقین اپنے محبوب اداکار سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سونہ مرگ پہنچے تھے ،مگر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے سبب وہ اپنے پسندیدہ فلم ادادکاروں کی جھلک دیکھنے میں کامیاب نہیں ہوپائے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہی سونہ مرگ کی سیاحت پر آنے والے سیاحوں کو تھاجواس میں شوٹنگ کی جگہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔(Race 3) سے قبل معروف فلم اداکار امیتاب بچن کے فرزند ابھشیک بچن نے چند روز قبل اپنی آنے والی فلم )من مرضیاں (کی شوٹنگ سونہ مرگ میں مکمل کی ۔ یاد رہے(Race 1)اور(Race 2)میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹوں کو بھی شوٹنگ کی جگہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔(Race 3) کی ڈائریکشن مشہور کوریو گرافر ریمو ڈیسوزہ کررہے ۔