دہلی //ادارہ ’’نئی روشنی ‘‘ مٹیابرج کی جانب سے بتیسویں ماہانہ ادبی نثری و شعری نشست و جلسۂ استقبالیہ برائے مشتاق دربھنگوی انکی تاز ہ تصنیف ’’گوش بر آواز‘‘ و مضطر افتخاری (برائے ’’مغربی بنگال کا ادبی منظرنامہ‘‘) امان اللہ ساغر کی میزبانی میں 17 اگست بعد نمازِ مغرب مٹیابرج ہائی اسکول میں زیر صدارت معروف و معتبر شاعر حلیم صابرؔ منعقد ہوئی۔ ڈاکٹرجمیل حیدر شاد، شفیق الدین شایاں اور محترمہ رونق افروز بحیثیت مہمانان خصوصی شریک ہوئے۔ نظامت کی ذمہ داری امان اللہ ساغر اور شکیل انصاری نے بالترتیب بحسن و خوبی نبھائی۔ جناب فہیم انور اور نصر اللہ نصر بحیثیت مبصرین شریک بزم ہوئے۔ ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی تعزیت کے بعد صدر، مہمانان اور صاحبان استقبالیہ کی گلپوشی کی گئی۔ جلسۂ استقبالیہ میں الحاج محمد اسمعیٰل اور نصر اللہ نصرنے مشتاق دربھنگوی و مضطر افتخاری پر بالترتیب اپنا پر مغز مقالہ پیش کیا جسے شعراء و سامعین نے کافی سراہا۔ فہیم انور نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ مشتاق دربھنگوی ومضطر افتخاری صاحبان نے کافی محنت کے بعد اس طرح کی نایاب کتاب منظر عام پر لا کر اردو ادب کی عظیم خدمت کی۔ شعری دور کا آغاز صدر نشست کے کلام سے ہوا۔ جن شعرا ء نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا اور داد و تحسین حاصل کی ان کی ا سمائے گرامی یوںہیں۔ شاہد حسین شاہد، ؔامتیاز قیصرؔ، نور اؔشرفی، قمر الدین قمرؔ، شارق رؔیاض ، بلال صابرؔ، رشید مینائیؔ، محمد ندیم ؔمٹیابرجی، تنویر عالم مخفیؔ، آفتاب عالم آفتابؔ، مشتاقؔ دربھنگوی، رونق افروز،ؔ پرویز اخترؔ، اسمعیٰل نظرؔ، خورشید عالم تنویرؔ،ڈاکٹر جمل حیدر شاد،ؔ شفیق الدین شایاںؔ،امان اللہ ساغرؔ، محمد صابر نظرؔ، شکیل ؔانصاری، مضطرؔاؔفتخاری اور حلیم صابرؔ۔علاوہ ازیں ڈاکٹر نوشاد عالم، حکیم سعید، جاوید حسین، اقبال احمد، سرور دلکش، تاج محمد تاج،نثار احمد، شبیر احمد، محمد الیاس، دائم محمد انصاری،عبدالشکور اور محمد جمال جیسے باذوق و ادب نواز سامعین کی شرکت نے نشست کو نمایاں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ ادارہ کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسمعیٰل صاحب کے ہدیہ تشکرکے ساتھ نشست ۱۱؍ بجے شب اختتام پزیر ہوئی۔