کپوارہ// ادبی تنظیم ادارہ تحقیق و ادب جموں و کشمیر کی جانب سے ہندواڑہ میں ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں کشمیر کے معروف قلم کار، شعراء، اور ادب نواز لوگوں کے علاوہ طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں نوجوان قلمکار شفقت عزیز اور حیا سجاد کی کتابوں اور ادارہ تحقیق و ادب جموں و کشمیر کے میگزین کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔
اس موقع پر معروف قلمکار طارق احمد طارق نے شفقت عزیز کی کتاب ”کوکوز واٸس“ کے تناظر میں مقالہ پیش کیا اور مقبول شاعر حسن اظہر نے ادارہ تحقیق و ادب جموں و کشمیر کی میگزین ”خوشبوں“ کے متعلق دلچسب مقالہ سامعین کے گوش گزار کیا اور نوجوان مصنف شفقت عزیز نے حیا سجاد کی کتاب ”فنسی فلاٸٹ“ کے متعلق مقالہ پڑھا.
اس محفل کی صدارت ادبی مرکز کامراز کے صدر محمد امین بٹ نے کی ۔جنہوں نے طلبا اور طالبات کو اس بات کی طرف خصوصی توجہ دلاٸی کہ وہ دیگر زبانوں پر عبور حاصل کرنے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان کو بھی تحفظ فراہم کریں ۔
محفل کےآخر پر ادارہ تحقیق و ادب جموں و کشمیر کے صدر فاروق شاہین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا اس طرح کی محفلوں کا انعقاد آٸندہ بھی کیا جاٸے گا