سرینگر//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے کمرشل ٹیکسز محکمہ کے اشتراک سے میڈیا کمپلیکس سرینگر میں اخبارات کے منتظمین کے لئے جی ایس ٹی سے متعلق ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا۔ناظم اطلاعات مُنیر الاسلام، جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر عبدالمجید زرگر، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر ظہور احمد میر، سی ٹی ڈی کے افسران اور مختلف اخبارات کے نمائندے بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کمرشل ٹیکسز محکمہ کے افسران ڈاکٹر بشیر احمد اور سارب سہرن نے اس موقعہ پر گی ایس ٹی کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی پریذینٹیشن دی اور اخبارات کے نمائندوں کے سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔اس سیشن کا انعقاد جی ایس ٹی کی رجسٹریشن، ٹیکس ڈھانچہ، اخبارات کی طرف سے ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر ریٹرن داخل کرنے کے علاوہ جرمانہ بھرنے سے متعلق پہلوو¿ں کے بارے میں اخبار مالکان کو روشناس کرانے کے لئے کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر جی ایس ٹی ایکٹ کے بارے میں اخبارات کے مالکان اور محکمہ کے ڈی ڈی اوز کے خدشات کو بھی دور کیا گیا۔اخبار مالکان نے اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات اور سی ٹی ڈی کی ستائش کی۔