نئی دلی //اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے ریاستوں میں پریس انفارمیشن بیوروکے دفاتر کو رجسٹرار آف نیوز پیپرس آف انڈیا ( آر این آئی ) کے نوڈل دفاتر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے لئے ڈی اے وی پی کے ساتھ رجسٹر اخبارات اور جریدوں کی سرکیولیشن کی جانچ کرسکے۔فیصلے کے مطابق سرکیولیشن کی جانچ کا کام پورے ملک میں تعینات پی آئی بی افسروں کو سونپا جائے گا جنہیں ایڈیشنل ، ڈپٹی ، اسسٹنٹ پریس رجسٹرار نامزد کیا گیا ہے۔اس وقت درج شدہ اخبارات اور میگزینوں کا آڈِٹ دو طریقوں سے کیا جاتا ہے۔آڈٹ بیورو آفیسر سرکیولیشن ( اے بی سی) ان اشاعت کا آڈٹ کرتا ہے جن کی سرکیولیشن45000کاپیوں سے زیادہ ہوجبکہ اس سے کم تعداد کی سرکیولیشن کا آڈٹ ایک چارٹیرڈ اکائونٹنٹ کرتا ہے جس کی بعد میں آر این آئی تصد یق کرتاہے۔واضح ہے کہ آر این آئی نے اُس چیک لسٹ کی نظرثانی کی ہے جو درج شدہ اشاعت کی طرف سے سرکیو لیشن کی جانچ کے لئے درخواست کے ساتھ رکھنا لازمی ہے ۔آر این آئی کی طرف سے اس حوالے سے سرکیولیشن میںکہاگیا ہے کہ کسی بھی اشاعت کی طرف سے سرکیولیشن کی جانچ کرانے کے لئے جو دستاویزات لازمی ہیں ان میں آر این آئی کو پیش کئے گئے سالانہ سٹیٹمنٹ کی کاپی ،بینک اکائونٹ سٹیمنٹ جس میں دو ماہ کی سیل رسید اور ادائیگیوں کی عکاسی ہوتی ہو ،دو مہینوںکی نیوز پرنٹ خریدنے کے بلوں کی کاپی ، ماہوار نیوز پرنٹ خریداور کھپت سے متعلق سٹیٹمنٹ ، پچھلے ایک ماہ کے پرنٹ آڈر س اور مشین روم رٹرنس کی کاپیاں ، چیک مدت کے لئے پرنٹنگ شیڈول سمیت پرنٹنگ مشین تفاصیل ، ایک ماہ کے لئے ایجنٹ سپلائی رجسٹر کی کاپی ،ویسٹیج ریٹ اور ایجنسیوں کو دئیے جانے والے کمیشن ریٹ سے متعلق سٹیٹمنٹ ، چیک سال کے لئے ماہانہ سیل سے متعلق کاپی اور اگر پبلشر کے پاس پرنٹنگ نہ ہو تو پبلشنگ ہاوس اور پرنٹر کے درمیان ہوئے معاہدے کی کاپی ، کمپنی کے بیلنس شیٹ اور اگر اخبار کمپنی کے دائرے میں نہ آتاہو تو کمپنی بشمول پرنٹنگ پریس کی دو ماہ کی بجلی بِل کے علاوہ اخبار مالک کے پین کارڈ کی ایک فوٹو کاپی شامل ہے۔