سرینگر // وادی میں کل بلند پایہ ولی کامل مولاناحضرت شیخ احمد صاحب تاربلی ؒ کا 237واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں اُن کے آستانیہ عالیہ واقع تاربل نواکدل میں قرآن خوانی ، ختمات المعظمات ، درود ازکار اور مولود خوانی کی روح پر مجلس کا انعقاد ہوا ۔ وادی کے طول عرض سے عقیدت مندوں نے اس باربرکت مجلس میں شرکت کی ۔ بقعیہ عالیہ کے سجادہ نشین الحاج پیرذادہ فیاض احمد تاربلی نے اس پاک اور بابرکت تقریب کی صدارت کی جبکہ مولود خوانی کی پیشوائی الحاج میر بشارت احمد قادری نے سکی ۔ عالم دین علامہ الحاج شوکت حسین کینگ نے حضرت شیخ احمد صاحب تاربلی کے تاریخ ساز اسلامی خدمات ، روحانی اور علمی کمالات پر روشنی ڈالی ۔جمعیت ہمدانیہ کے صدر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عرس مبارک پر عقیدت مندان اور محب اولیاء کرام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت اولیاء کرام کی احسن کوششوں اور تبلیغ دین و اشاعت کی بدولت ہم اسلام کے نور سے منور ہوئے ۔ انہوں نے کہا اولیاء کرام کی تعلیم قرآن وحدیث کی روشنی پر مبنی ہے اور ان دوستان خدا اور بزرگان دین کی درگاہیں ہمارے دلوں کے سکون اور اسلامی تہذیب وتمدن کے گہوارے رہیں ہے۔