عظمیٰ نیوز سروس
احمد آباد//احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات یعنی 12جون کی سہ پہر کو گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔یوں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 265 ہو گئی ہے۔ طیارے میں سوار 241مسافر اور عملے کے ارکان بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد طیارہ قریبی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا جس کے نتیجے میں دیگر 24افراد ہلاک ہوگئے۔سیول ہسپتال میں آنے والی تمام لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں۔ ان کی شناخت کرنا بہت مشکل ہے۔ لوگوں کی لاشوں کے حصے مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہیں۔ کچھ جلے ہوئے ہیں اور کچھ کٹے ہوئے ہیں۔ ان لاشوں کو جوڑ کر گنتی کی گئی تو لاشوں کی کل تعداد 265تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 244 مسافر اور عملے کے ارکان طیارے میں سوار تھے، ان میں سے ایک مسافر زندہ ہے، 241مسافروں میں سے شاید ہی کوئی زندہ بچا ہو، جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت ایئرپورٹ کے قریب میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں لنچ کا وقت تھا اور زیادہ تر لوگ میس میں تھے، جس کے باعث طیارے کے ڈھانچے گرنے سے کئی ڈاکٹر بھی ہلاک ہو گئے۔