عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// احساس فائونڈیشن نے کشمیر فٹ بال اکیڈمی (کے ایف اے)کے اشتراک سے اتوار کوقمر واری میں انجم گرائونڈ اور اس کے آس پاس کی گلیوں میں صفائی کی اور شہری ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا انعقاد کیا۔اس مہم میں درجنوں فٹ بال کھلاڑیوں اور نوجوان رضاکاروں کی فعال شرکت دیکھی گئی جو صاف ستھرے ماحول کا پیغام پھیلاتے ہوئے جھاڑو، کوڑے دان اور پلے کارڈز کے ساتھ اکٹھے ہوئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اینڈ سپلائیز ڈپارٹمنٹ یامین النبی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔