Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

احساسِ ذمہ داری :شرعی اصولوں کی روشنی میں فکرو فہم

Mir Ajaz
Last updated: February 13, 2025 11:06 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

مولانا محمد الیاس

’’ذمہ داری پوری نہ کرنے والے شخص پراللہ تعالیٰ جنت کی خوشبو حرام فرما دیتے ہیں‘‘(صحیح مسلم) دینی، معاشرتی اور گھریلو ذمہ داریاں شرعی اصولوں کی روشنی میں مسلمان حاکم کی ذمہ داریاں باقی لوگوں کی نسبت زیادہ ہیں،مرد اپنے گھر والوں (بیوی ، بچوں)کا نگران اور ذمہ دار ہے،عورت سے خاوند کے گھر اور اولاد کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس ذات نے ہمیں کھانے کے لیے خوراک، پینے کے لیے مشروبات دئیے اور رہنے کے لیے مکانات دئیے۔ ہمارے گھروں میں رہنے والے لوگ ہماری رعایا ہیں، ان کی صحیح تربیت کے بارے ہم سے پوچھ تاچھ ہو گی۔
ہر شخص کی ذمہ دارانہ حیثیت :
حضرت عبداللہ بن عمر ؓسے مروی ہے کہ نبی کریمؐ نے فرمایا: یہ بات اچھی طرح ذہن میں رکھو کہ تم میں سے ہر ایک شخص کسی نا کسی اپنے ماتحت کا نگران اور ذمہ دار ہے اور اس سے متعلقہ ذمہ داری و نگرانی کے بارے پوچھا جائے گا۔ حاکم وقت لوگوں کا نگران اور ذمہ دار ہے اس سے اس کی رعایا کے بارے پوچھا جائے گا، مرد اپنے گھر والوں (بیوی اور بچوں وغیرہ)کا نگران اور ذمہ ہے، جن کے بارے اس سے سوال کیا جائے گا۔ اسی طرح عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولاد کی نگران و ذمہ دار ہے، اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اسی طرح غلام اپنے آقاکے مال کا نگران اور ذمہ دار ہے، اس سے بھی اس بارے سوال کیا جائے گا۔ (آخر میں پھر تاکید کے ساتھ نبی کریمؐ فرماتے ہیں کہ ) یہ بات خوب اچھی طرح سمجھ لو کہ تم میں سے ہر ایک شخص کسی نا کسی اپنے ماتحت کا نگران اور ذمہ دار ہے اور اس سے متعلقہ ذمہ داری و نگرانی کے بارے پوچھا جائے گا۔(صحیح مسلم:4751)
ذمہ داریاں پوری نہ کرنیوالے کی سزا :
حضرت معقل بن یساراؓفرماتے ہیں:میں نے اللہ کے رسولؐ کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص جسے اللہ نے کسی کی ذمہ داری سونپی تھی اگر وہ اپنے ماتحت لوگوں کے بارے اپنی ذمہ داری پوری نہ کرے بلکہ ان کو دھوکہ دے کر یہ جہاں چھوڑ جائے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کی خوشبو تک حرام فرما دیتے ہیں۔(صحیح مسلم،رقم الحدیث:4757)
حاکم کی ذمہ دارانہ حیثیت :
حدیث مبارک میں حاکم وقت کواس کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا گیا ہے: ’’حاکم وقت لوگوں کا نگران اور ذمہ دار ہے، اس سے اس کی رعایا کے بارے پوچھا جائے گا‘‘ (صحیح مسلم:4751)۔جو جتنے لوگوں کا نگران و ذمہ دار بنتا ہے، اُس کی ذمہ داریوں کا دائرہ بھی اسی قدر وسیع ہو جاتا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک مسلمان حاکم کی ذمہ داریاں باقی لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں:
(۱)دینی اقدار کے احیاء کی ممکنہ کوشش کرنا۔(۲)ہر حال میں امن و امان کو قائم کرنا۔(۳)معاشرتی جرائم کا جڑ سے خاتمہ کرنا۔(۴)عوام کی مکمل دیکھ بھال کرنا۔( ۵) روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرنا۔ (۶)دشمنوں سے حفاظت کا بندوبست کرنا۔ (۷)انصاف قائم کرنا اور اسے بحال رکھنا۔(۸)عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنا۔
مرد کی ذمہ دارانہ حیثیت :
حدیث مبارک میں مرد کو اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا گیا ہے: ’’مرد اپنے گھر والوں (بیوی اور بچوں وغیرہ)کا نگران اور ذمہ دار ہے جن کے بارے اس سے سوال کیا جائے گا‘‘۔ایک ذمہ دار حیثیت کے مالک ہونے کے ناطے مرد کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کی اچھی تربیت کرے۔
خاوند کے ذمہ بیوی کے حقوق:
(۱)حق مہر ادا کرنا۔ (۲)معاشی طور پر تحفظ فراہم کرنا۔ (۳)بنیادی ضروریات زندگی رہائش اور خوراک فراہم کرنا۔(۴)بیوی کے عقائد واعمال اور اخلاق ومعاشرت کی اصلاح کرنا۔(۵)اگر بیویاں ایک سے زائد ہوں تو ان کے درمیان عدل و انصاف کرنا۔ (۶) حسن معاشرت ( نرمی کا برتاؤ کرنا)۔ (۷)بیوی کے قریبی رشتہ داروں کا احترام کرنا۔ (۸)لوگوں کی موجودگی میں بیوی کو عزت دینا ۔(۹)بیوی کے عیوب کسی کو نہ بتلانا۔ (۱۰)پریشانیوں سے بچانا۔ (۱۱)پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا۔ (۱۲)بیوی کے نامناسب رویوں کو برداشت کرنا اور سمجھاتے رہنا۔(۱۳)گناہ کی باتوں اور کاموں سے روکنا۔(۱۴)لباس میں اسلامی تہذیب کا پابند بنانا۔(۱۵)پردے کا پابند بنانا۔ (۱۶)تفریح کے جائز مواقع فراہم کرنا۔(۱۷)گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانا۔باپ کے ذمہ اولاد کے حقوق :
(۱)اولاد کیلئے نیک اور شریف ماں کا انتخاب کرنا۔ (۲)نیک و صالح اولاد کے حصول کی دعا کرنا۔(۳)ایک کان میں اذان دوسرے میں اقامت کہنا۔(۴)گھٹی دینا۔(۵)اچھے نام کا انتخاب کرنا۔( ۶)ختنہ کرانا۔ (۷)عقیقہ کرنا۔ (۸)دودھ اور غذا کا بندوبست کرنا۔ (۹)اولاد کے درمیان انصاف کرنا۔ (۱۰) اولاد کو نیک لوگوں کی صحبت میں لانا۔(۱۱)اولاد کی اچھی تربیت کرنا۔(۱۲)دین اور دنیا کی بہتر تعلیم دینا۔ (۱۳)برے دوستوں سے اسے دور رکھنا۔ (۱۴)بری عادات سے روکنا۔(۱۵)بچوں کو چست رکھنا۔(۱۶)اپنی حیثیت کے مطابق ان پر خرچ کرنا۔(۱۷)ان کو روزگار کے قابل بنانا۔ (۱۸)مناسب جگہ پر شادی کرانا۔ (۱۹)ہمیشہ ان کے حق میں دعائیں کرنا۔
عورت کی ذمہ دارانہ حیثیت:
حدیث مبارک میں عورت کو اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا گیا ہے: ’’عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولاد کی نگران و ذمہ دار ہے اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا‘‘ بیوی کے ذمہ خاوند کے حقوق درج ذیل ہیں۔
(۱)حلال امور میں خاوند کی اطاعت کرے ۔( ۲)حرام امور میں خاوند کی اطاعت نہ کرے۔ (۳)خاوند کے جنسی تقاضے کی تکمیل کرے۔ (۴)خاوند کی نسل کی بقاء کا ذریعہ بنے۔ (۵)گھریلو معاملات کو سمجھ داری سے چلائے۔ (۶)خاوند کا راز کسی کو نہ بتلائے۔ ( ۷) خاوند کے عیوب کا تذکرہ نہ کرے۔ ( ۸)خاوند کے مال کی حفاظت کرے۔(۹)فضول خرچی سے بچے۔ (۱۰) خاوند پر زائد بوجھ نہ ڈالے۔(۱۱) بچوں کی تربیت میں خاوند کا ساتھ دے۔ (۱۲)خاوند کے رشتہ داروں کااحترام کرے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

قرآن مجید اور انسان کی فطرت فہم و فراست

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?