احتجاجی کلینڈر ملتوی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر //اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کو فی الحال دیوالی کے بعد کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ کیس 29 اگست کو سنا جارہا تھا اور اسی تناظر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ایک مربوط احتجاجی پروگرام کا اعلان کررکھا تھا۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ چونکہ اب بھارتی سپریم کورٹ فی الحال اس کیس کو نہیں سن رہی ہے اور29 اگست کی پیشی بھی ملتوی کردی گئی ہے اسلئے سارے اعلان شدہ احتجاجی پروگرام  بشمول منگل کی ہڑتال بھی فی الحال ملتوی کئے جاتے ہیں۔ ا س حوالے سے جب بھی ضرورت محسوس ہوگی نیا احتجاجی پروگرام سامنے لایا جائے گا اور35 اے کی آڑ میں اسٹیٹ سبجیکٹ قانون پر حملے‘  جس کا بنیادی مقصد کشمیریوں کی شناخت اور حق خودارادیت پر حملہ ہے ‘ کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *