ریاسی//خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے نندا نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے شہری اور دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کو بڑھاوا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کئی چھوٹے بڑے پروجیکٹ بھی ہاتھ میں لئے گئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ریاسی قصبے کے وارڈ نمبر 5 اور 12 میں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو جوابدہ فعال اور شفاف انتظامیہ فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے ترقیاتی اقدامات کی عمل آواری کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اہداف حاصل کریں۔اجے نندا نے ریاسی میں میونسپلٹی حکام کو ہدایت دی کہ وہ مقامی لوگوں کو اپنے گھروں میں بیت الخلا ء تعمیر کرنے کی طرف مائل کریں۔ جس کے لئے حکومت مالی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کویقینی بنانے اور کوڑا کرکٹ کو موثر طور ٹھکانے لگانے کے لئے ایک جامع مہم چلائی جانے چاہئے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے ریاسی قصبہ میں کئی ترقیاتی کام شروع کرنے کے لئے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم انہوں نے کئی نئے مطالبات بھی وزیر موصوف کے نوٹس میں لائے۔ وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے لازمی اقدامات کئے جائیں گے۔