یواین آئی
نئی دہلی// حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) ریٹائرڈافسر اجے سیٹھ کو انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آرڈی اے -I) کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔کرناٹک کیڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسراجے سیٹھ اس سے قبل مالیاتی سکریٹری اور اقتصادی امور کے محکمہ کے سکریٹری کے طور پر اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر سیٹھ تین سال تک یا 65 سال کی عمر تک یا اگلے احکامات تک (جو بھی پہلے ہو) اس عہدے پر رہیں گے۔آئی آرڈی اے -I کے چیئرمین کا عہدہ رواں سال مارچ میں دیباشیش پانڈا کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔