نئی دہلی // اجے بساریہ پاکستان میں ہندوسان کے نئے ہائی کمشنر مقر ر کر دئیے گئے ہیں ۔ وہ گوتم با مباوالے کی جگہ لیں گے ۔ جنہیں چین میں ہندستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے ۔ بساریہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ بساریہ اس وقت نئے عہدے کا چارج لے رہے ہیں جب ہندستان اور پاکستان کے تعلقات ناخوشگوار ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ اکتوبر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالے گے۔ یاد رہے ہندستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے ہال ہی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ سہیل محمود کو نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔