فرخ آباد// سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ اجودھیا رام مندر کا معاملہ اگر صلح معاہدے سے حل نہیں ہوتا تو عدالت ہی آخری جگہ ہے ۔ مسٹر یادو آج یہاں ایس پی کے سابق ضلع صدر وشواس گپتا کے چھوٹے بھائی ویبھو گپتا کی شادی تقریب میں شریک ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔ رام مندر کے معاملے میں گزشتہ دنوں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دیئے گئے بیان کے سوال پر مسٹر یادو نے کہا کہ اجودھیا رام مندر کا معاملہ اگر مفاہمت سے حل نہیں ہوتا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔ سماج وادی پارٹی کے اچھے امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ نئی پارٹی کے قیام کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے اور وقت آنے پر اس کا جواب مل جائے گا۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس اتحاد میں سماج وادی پارٹی ہاری اور یہ فیصلہ انکا نہیں اکھلیش کا تھا۔ انہوں نے کہا ''میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اگر سماجوادی پارٹی میں انتشار نہ ہوا ہوتا تو آج اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت ہوتی اور وزیر اعلی اکھلیش یادو ہی ہوتے ۔یو این آئی