نئی دہلی// سپریم کورٹ نے بابری مسجد – رام مندر تنازع پر آئندہ سماعت کیلئے 14 مارچ کی تاریخ طے کی ہے۔ جمعرات کو اس معاملے سے متعلق چند دستاویزات اور ان کے ترجمے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی۔ سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ نے اس معاملے کے فریقوں کے دلائل سنے کا آغاز کردیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر قیادت اس بنچ میں جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سید عبدالنظیر شامل ہیں۔تاہم فی الحال معاملہ کی یومیہ سماعت کو لے کر سپریم کورٹ نے کچھ نہیں کہا ہے۔ چیف جسٹس نے سبھی فریقوں کو ہفتے میں اپنا موقف جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس دوران چیف جسٹس نے بھی کہا کہ ایک مرتبہ ہم معاملہ کی سماعت شروع کریں گے تو ختم کرکے ہی چھوڑیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ معاملہ کی سماعت زمین تنازع کی طرح ہوگی۔