اجمیر//ریاست سے باہر اپنے نقوش قدم کو وسعت دیتے ہوئے جے کے بنک نے معروف ڈگی چوک اجمیر شریف میں میں عظیم صوفی سنت خواجہ معین الدین چستیؒ کی درگاہ کے نزدیک اپنی بزنس یونٹ کا افتتاح کیا ۔جس کا افتتاح گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں کیا گیا ۔اس موقعے پر چیئرمین جے کے بنک و سی ای او پرویز احمد ،ڈاکٹر سنجیو اگروال ڈاریکٹر بنک بورڑ ۔امین پٹھان پریذیڈنٹ درگاہ و سٹیٹ حج کمیٹی ،بنک پریذیڈنٹ ڈاکٹر اشرف علی ،وائس پریذیڈنٹ فیاض صدیقی اور مقامی تاجر وں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔گورنر نے چیئرمین کے ہمراہ عظیم صوفی سنت کی درگاہ پر حاضری دی اور یاست جموں وکشمیر میں امن و آشتی کیلئے دعا کی ۔اس موقعے پر بنک کی جانب سے درگاہ انتطامیہ کو 11لاکھ روپے کی چیک بھی پیش کی گئی ۔